Distribute Rs 50,000 check for flood victims

Fund was distributed on August 2021 for Thongus Flood occurred on 2020

فلاحی تنظیم کھر (رجسٹرڈ) کے زیر نگرانی فلاحی سرگرمیاں جاری۔۔۔

حالیہ تھونموس (چھوربٹ) میں قدرتی آفات سیلاب کی وجہ لوگوں کے کافی املاک کو نقصان پہنچا۔ اس ضمن میں معروف سماجی کارکن علی موسی خان زالیپہ کی جانب سے مبلغ پچاس ہزار روپیہ سیلاب زدگان میں تقسیم کرنے کے لیے فلاحی تنظیم کھر کے صدر غلام حسین صاحب اور مشاورتی کونسل کے چئیرمین، چئیرمین روزی علی صاحب نے تھونموس کے عوام کی مدد سے پچھلے دنوں ایک پروگرام سجایا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر ڈاریکٹر غلام نبی صاحب اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر  نصیرالدین صاحب اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ فلاحی تنظیم کھر نے انسانیت کی خدمت کے ناطے یہ خطیر رقم مہمانوں کے دست مبارک سے اہلیان تھونموس سیلاب زدگان میں تقسیم کیا۔فلاحی تنظیم کھر (رجسٹرڈ) کے اس جذبہ خیر سگالی کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے بہت سراہا اور تنظیم کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا انھوں نے مستقبل میں تنظیم کے لیے ہر قسم کے تعاون پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

منجانب:

سیکریٹری اطلاعات و نشریات

ایف۔ٹی۔کے راولپنڈی/اسلام آباد۔