لاحی تنظیم کھر سرموں کے مرکزی آفس اور مدرسہ اپگریڈیشن کا افتتاح۔
صوبائی وزیر خزانہ انجنئیر محمد اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر گانچھے عباس علی نے مل کر افتتاحی فیتہ کاٹا گیا۔

گانچھے (جی ایم شاہین رپورٹر) وزیر خزانہ انجنئیر محمد اسماعیل اور ڈپٹی کمشنر گانچھے عباس علی نے مرکزی دفتر فلاحی تنظیم کھر سرموں (رجسٹرڈ) اور مدرسہ محمدیہ کھر اپگریڈیشن کا افتتاح کیا۔ مولانا محمد محسن علی کے دعائیہ کلمات کے بعد افتتاحی فیتہ کاٹا گیا۔ اس کے بعدپاکستان اور فلاحی تنظیم کھر (ایف ٹی کے) دونوں کے پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بجھایا گیا۔ اس کے بعد مہمانانِ گرامی کو مرکزی دفتر ایف ٹی کے اور مدرسہ کا وزٹ کیا گیا اورکوآرڈینٹر امریکہ/یورپ برانچ علی موسیٰ خان نے ایف ٹی کےفلاحی، سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں معزز مہمانوں کو فوٹوگرافی اور چارٹ کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مہمانانِ گرامی نے تاثرات رجسٹر میں اپنے تحریری تاثرات بھی قلمبند کئے۔ بعدازاں تقریب کا باقاعدہ افتتاح ہوا ۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن ممتاز حسین، ایڈمنسٹریٹیو اَفیسرگانچھے محمد اسحاق ، ایگزیکٹیو انجنئیر B&R گانچھے شاہد علی، ایگزیکٹیو انجنئیر لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ گانچھے بشیر اللہ ، سب ڈویژنل آفیسر B&R مشہ بروم شجاعت حسین، تحصیلدار علی احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ گانچھے اختر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مدرسہ ریفارم ڈیپارٹمنٹ سکردو مولانا محمد محسن علی ثاقب، ایس ایس پی گانچھے راجہ ناصر عباس، ڈی ایس پی خپلو ایس ایم فدا علی، انسپکٹر غلام مھدی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت گانچھے غلام اللہ ثاقب، پبلک ریلیشن شپ اَفیسر ڈی سی اَفس گانچھےاخوند عبدالرحیم ، ڈسٹرک ایجوکیشن اَفیسر گانچھےمحمد یاسین ، نائب تحصیلدار خپلو غلام حیدر، نائب تحصیلدار خپلو فداحسین، قانونگو خپلو شبیر حسین، محمد ایوب منشی، نمبردار خپلو محمد انور، سیٹھ انور خپلو، عبدالغفور محکمہ پولیس، ڈی ڈی او ہائی سکول سرموں عمران مھدی، ہیڈ ماسٹر گرلز ہائی سکول سرموں زاکر حسین اَثری،انچارج پرائمری سکول کھر علی محمد محمدی، ٹیچر زپرائمری سکول محمد ابراہیم، مس فریدہ، مس شاہینہ، انچارج پرائمری سکول سرموں بالا زاکر حسین، صدر انجمن فلاح و بہبود سرموں علی محمد، نائب صدر انجمن فلاح و بہبود سرموں غلام محمداپوچو، صدر انجمن چھوغوگرونگ غلام حسین، صدرانجمن تشری محمد موسیٰ، صدر انجمن ترکری گوند غلام حسین عاشقی، چیف ایگزیکٹیو اَفیسر دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ خپلومدعو تھے۔ مہمانِ خصوصی انجئیر محمد اسماعیل اور اعزازی مہمان عباس علی ڈی سی گانچھے جلوہ افروز تھے۔تقریب میں ضلع گانچھے کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ ایف ٹی کے ہیڈ آفس کے ممبران، مشاورتی کونسل، جوانان واہلیانِ کھر ، مقامی معززین و سرکردگان اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ایف ٹی کے اسلام آباد برانچ کی نمائندگی جی ایم شاہین سنئیر ممبر مشاورتی کونسل /ڈپٹی ڈائریکٹر نیپرا اور ایف ٹی کے لاہور برانچ کی نمائندگی سنئیر ممبر مشاورتی کونسل اَخوند عبدالکریم نے کی۔ مرکزی دفتر کے قیام کے لوازمات ، مدرسہ اپگریڈیشن اور تقریبات کے تمام انتظامی اخراجات کو ایف ٹی کے امریکہ و یورپ برانچ کے کوآرڈینیٹر علی موسیٰ خان نے سپانسر کیا۔ ایف ٹی کے امریکہ کے ممبر/ ویب سائیٹ ڈویلپرز اور انچارج انجنئیرز عبدالرحمان اور دانیال موسیٰ تقریب میں شرکت کے لئے امریکہ سے یہاں خصوصی تشریف لائے۔ مہمان خصوصی اور اعزازی مہمان نے مرکزی دفتر اور مدرسہ اپگریڈیشن کے افتتاحی فیتہ کاٹا گیا۔ اس کے بعد تالیوں کے گونج میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کا اور اعزازی مہمان خصوصی نے ایف ٹی کے کا پرچم لہرایا گیا۔ پیش امام مسجد اویس قرنی کھر اَخوند عبدالحلیم نے چئیرمین ہاوس میں دعائیہ کلمات سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا-

جی ایم شاہین نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دئے۔ انہوں نے ایف ٹی کے کی دعوت پر کھر میں تشریف لانے پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ایف ٹی کے کے فلاحی کاموں اور محلہ کھر کے تاریخی و جغرافیائی حالات پر مختصر روشنی ڈالی۔ پرائمری سکول کھر کے طالبات روبینہ اور سدرہ کے نعت شریف اور محمد مزمل، افتخار علی و صابر حسین ہمنوا نے خوبصورت آوازمیں یوم آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ پیش کیا۔ اس کے بعد کوآرڈینٹر امریکہ/یورپ برانچ علی موسیٰ خان نے سپاس نامہ پیش کیا۔ انہوں نے تشریف آوری پر معزز مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیم کھر سرموں باقاعدہ طور پر 9 اکتوبر 2020 کو قائم ہوا ہے۔ انہوں نے ایف ٹی کے پچھلے 3 سالوں کی کارکردگی پر تفصیل روشنی ڈالی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی کے نے نہ صرف سرموں میں بلکہ ضلع گانچھے میں ہر قسم کے فلاحی کام مثلا گورنمنٹ سکولوں میں الیکٹرک واٹر کولر کی تقسیم، کونیس اور تھونگبوس سیلاب زدگان میں ڈی سی آفس کے زیر اہتمام کیش فنڈز کی تقسیم، کھر میں جنگلی اور غیر پھلداردرختوں کی اجتماعی کٹائی اور زیر کاشت زمینوں کی سیرابی، چھوغوگرونگ میں واٹر ٹینکی اور منہدم مکان کے لئے مالی امداد، متواتر پانچ سالوں سے رمضان میں کھجوروں کا تحفہ، ضرورت مندوں ،غریبوں اور مریضوں میں سٹریچر بیڈ اور نقد رقوم کی تقسیم، مسجد اویس قرنی کھر کے لئے زمین کا حصول اور تعمیر نو، قدیمی جیپ روڈ چھوغوگرونگ سے کھر اور کھر سے گوند روڈ کی تعمیر کے لئے جدوجہد،پرائمری سکول کھر کی چاردیواری، واٹر کی سپلائی اور اضافی کمروں کی تعمیر، کھر کمیونٹی سینٹر کےلئے کے زمین کا حصول، گورنمنٹ سکول اور مدرسہ کے لئے کارپیٹ کی فراہمی وغیرہ جیسے اہم فلاحی کام سرانجام دئے ہیں۔ انہوں نے سپاس نامے میں کھر کے مسائل پرائمری سکول کھر میں اضافی ٹیچر کی فراہمی، پانی کی فراہمی ، سکول کی چاردیواری کی تکمیل، کھر کے تین تالابوں کی اپگریڈیشن، کھیتوں کو پانی کی فراہمی کے لئے پختہ کھالوں کی تعمیر، فوری طور پر ٹینٹ شامیانہ کی فراہمی، کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ڈسپنسری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ کے فنانس سیکریٹری مس کنیز اختر نے ایف ٹی کے دعوت پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور افتادہ اور غریب علاقوں میں ایف ٹی کے کی کارکردگی مثالی ہے اور فلاحی و سماجی و ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زیر نگرانی سلائی وکڑھائی سیٹر میں ایف ٹی کے ممبروں کو مفت تربیت فراہم کرنے اعلان کیا۔
مس رضیہ علی ٹیچر پرائمری سکول تشری نے ایف ٹی کو آفس کے قیام، مدرسہ اپگریڈیشن اور رگیالموکھر کتاب کی رونمائی پر ہدیہ تبریک پیش کیا اور ایف ٹی کے خاص کر امریکہ برانچ کی مثالی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گانچھے ممتاز حسین نے اپنے خصوصی خطاب میں ایف ٹی کے اور کوآرڈینیٹر امریکہ و یورپ برانچ کوگورنمنٹ سکولوں میں الیکٹرٹ واٹر کولر اور کارپٹ کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت پر زور دیا ۔ ایف ٹی کے درخواست پر ڈی ڈی ایجوکیشن نے پرائمری سکول کھر کے لئے اضافی ٹیچر کی فوری تعنیاتی ، صاف پانی کی فراہمی اور چاردیواری کی تعمیر کا اعلان کیا اور اس ضمن میں ڈی ڈی او ہائی سکول سرموں عمران مھدی کو موقع پر خصوصی احکامات جاری کئے۔ ایف ٹی کے کو گورنمنٹ سکولوں کے لئے خدمات کے اعتراف میں انہوں نے تعریفی سرٹیفیکٹ بھی پیش کیا۔ جسے ایف ٹی کے امریکہ و یورپ برانچ کے کوآرڈینٹر علی موسیٰ خان اور مرکزی صدر غلام حسین نے وصول کیا۔ ایف ٹی کے نمائندوں نے تعریفی سرٹیفیکٹ پیش کرنے پر ڈی ڈی ایجوکیشن ممتاز حسین کا شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مدرسہ ریفارم ڈیپارٹمنٹ سکردو و شعلہ بیان مقررمولانا محمد محسن علی ثاقب نے ایف ٹی کے فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے اپنے وطن اور گاوں کے ترقیاتی سوچ رکھنے اور انہیں عملی جامہ پہنانے پر امریکہ و یورپ برانچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اسی طرح گاوں کے فلاحی و سماجی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ آج اس تقریب میں بہت سارے خواتین بھی موجود ہیں ۔ یہی سوچ اور طریقہ ترقی اور کامیابی کی ضامن ہے۔

اعزازی مہمانِ گانچھے ڈپٹی کمشنر عباس علی نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوآرڈینٹر علی موسیٰ خان اور ان کی فیملی دیارِ غیر میں رہتے ہوئے نہ صرف کھر بلکہ پورے ڈسٹرک میں فلاحی اور سماجی کاموں کے لئے ڈونیشن دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آفس کے قیام اور مدرسہ اپگریڈیشن کا افتتاح پر اہلیانِ کھر کو مبارک باد دی اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرک ایڈمنسٹریشن کا دروازہ آپ کے لئے کھلا ہے اور جو تعاون درکار ہو فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

مہمان خصوصی وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان انجنئیر محمد اسماعیل نے اپنے خطاب میں اہلیانِ کھر کو ایف ٹی کے مرکزی دفتر کے قیام اور مدرسہ اپگریڈیشن کے افتتاح، ایف ٹی کے پرچم کشائی، رگیالمو کھر کتاب کی رونمائی کرنے پر اہلیانِ کھر اور خصوصاً امریکہ/یورپ برانچ کے کوآرڈینٹر علی موسیٰ خان کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ سپاس نامہ میں ذکر مسائل تالابوں کی اپگریڈیشن اور پختہ کولوں کی تعمیر پر ڈپٹی کمشنر گانچھے کے مل کر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ اہلیانِ کھر کے لئے ڈسپنسری کے قیام کے لئے اے ڈی پی میں فنڈز رکھا گیا ہے جو ٹینڈرکے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوند سے کھر لنک روڈ کو کھر سے چھوغوگرونگ تک بھی لنک کیا جائے گا۔ اس ضمن میں دشوار روڈ کو کھلا بھی کیا جائے گا تاکہ کھر تک رسائی اور گاڑیوں کی آمدورفت میں آسانی ہو۔ ای ٹی آئی کا روڈپروجیکٹ بروق سے کھر تک 80 فیصد کام مکمل ہوا ہے جبکہ 20 فیصد روڈ ادھورا ہونے کی وجہ سے یہ روڈ اہلیانِ کھر کے لئے ناقابل استعمال ہے اس حوالے سے مہمانِ خصوصی نےای ٹی آئی کے نامکمل روڈ کے لئے فنڈنگ مہیا کرنے کا یقین دلایا۔ انجنئیر محمد اسماعیل نے کہا کہ سرموں بروق میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تالاب بنا یا جائے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ڈی سی گانچھے کے تعاون سے سرموں کو الگ یونین کونسل بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ مشہ بروم حلقہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے ایف ٹی کے نمائندوں کو تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا ہے

کوآرڈنیٹر امریکہ/یورپ برانچ علی موسیٰ خان کی تحقیق و تدوین کردہ کتاب ‘رگیالموکھرسرموں کی تاریخی حقیقت” کو مہمان خصوصی انجنئیر محمد اسماعیل ، ڈپٹی کمشنر گانچھے عباس علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ممتاز حسین اور ایس ایس پی گانچھے راجہ ناصر عباس نے مشترکہ طور پر تقریب میں رونمائی کی۔ انہوں نے علی موسیٰ خان کو کھر کے حوالے سے تحقیقی کتابچہ شائع کرانے پر مبارک پیش کی۔
تقریب میں تمام معزز مہمانوں اور ضلع گانچھے کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو ایف ٹی کے امریکہ/یورپ برانچ کی طرف سے تنظیم کے نام سے مزین تحفہ اور رگیالمو کھر سرموں کتابچہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ہیڈآفس کے صدر غلام حسین کی طرف سے غیر معمولی خدمات پیش کرنے پر کوآرڈینٹر امریکہ برانچ علی موسیٰ خان اور دھرتی رنگ ویلفئیر ٹرسٹ گانچھے کو تعریفی سرٹیفیکٹ دی گئی۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں اور اہلیانِ کھر کے لئے ایف ٹی امریکہ/یورپ برانچ کے کوآرڈینٹر کی طرف سے خصوصی ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔

رپورٹر: جی ایم شاہین

Pictures Gallery

News Headlines

Digital Media