فلاحی تنظیم کھر FTK .رجسٹرڈ امریکہ یونٹ کی جانب سے متاثرین کونیس2022  کے لیے امدادی کیش تقسیم

آج 26 اگست 2023 کو فلاحی تنظیم کھر FTK رجسٹرڈ، امریکہ یونٹ کی جانب سے متاثرین کونیس کے لیے لاکھوں روپے کے فنڈز تقسیم کیے۔ یاد رہے یہ فنڈز علی موسی خان صاحب چیف کواڈنیٹرز فلاحی تنظیم کھر امریکہ یونٹ کی طرف سے کونیس کی مستحقین کے لیے بھیجا۔ تقریب بسلسلہ امدادی کیش کی مہمان خصوصی محمد اسحاق صاحب A.O ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گنگچھے تھے۔ اس کے علاؤہ تقریب میں محمد انور صاحب سابق PRO منسٹر محمد شفیق (مرحوم) صاحب، مظفر علی آخوند ایڈووکیٹ سیکریٹری فنانس FTK، منظور حسین آفس سیکریٹری FTKاور مظہر علی آخوند انفارمیشن سیکریٹری FTK بھی موجود تھے۔ تقریب کی نظامت اور کوارڈنیشن کے فرائض مظفر علی آخوند نے سر انجام دیا۔ تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جس کی سعادت عبدالرحمان صاحب نے حاصل کی۔

Flood Survey Pictures

اس کے بعد مظفر علی آخوند ایڈووکیٹ نے اپنا اور فلاحی تنظیم کھر، سرموں (رجسٹرڈ) کا تعارف پیش کیا ساتھ ہی ساتھ تنظیم ھذا کے اغراض و مقاصد، کارکردگی رپورٹ، فیوچر پلان کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ FTK قومیت، مذہب، لسانیت، رنگ نسل، ذات پات، سیاست، حسب و نسب سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف فلاح انسانیت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خوش قسمتی کہ تنظیم کے لئے درد رکھنے والے صاحب ثروت اور ڈونرز حضرات کثیر تعداد میں امریکہ میں مقیم ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ تنظیم ان کی مرہون منت سے ڈسٹرکٹ گانچھے میں اپنا لوہا منوا چکی ہے۔ اس تنظیم نے قلیل وقت میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مسلسل ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کا صدر مقام محلہ کھر، ڈاکخانہ سرموں ضلع گنگچھے میں موجود ہے باقی اسلام آباد، لاہور، کراچی،سعودی عرب اور امریکہ میں فعال برانچیں موجود ہیں۔ اس کے بعد پراجیکٹ کے کوارڈنیٹر مظفر علی آخوند ایڈووکیٹ نے 32 مستحق گھرانوں میں لاکھوں روپے کے امدادی کیش تقسیم کرنے کے لیے باری باری لوگوں کو بلایا اور مہمان خصوصی محمد اسحاق صاحب کے دست مبارک سے امدادی کیش تقسیم کیا گیا۔ امدادی کیش کی تقسیم کے فورا بعد مہمان خصوصی محمد اسحاق صاحب کو دعوت خطاب دیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں FTK کھر کے منتظمین، ڈونر علی موسی خان صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یقینا FTK کھر اور ڈونرز حضرات خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ڈونر علی موسی خان صاحب مستقبل میں بھی فلاح انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش رہیں گے۔ آخر میں ماسٹر عبدالعزیز صاحب نے کونیس کے متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈونر علی موسی خان اور فلاحی تنظیم کھر کے منتظمین و نمائندوں کا بے حد شکریہ ادا کیا اور ان کے حق میں خصوصی دعا کی۔ یوں یہ تقریب دعائے کلمات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Fund Distributions

News Headlines